الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا حقیقت اور شریعت الگ الگ ہیں؟

سوال

(۱) عوام میں بعض جاہل لوگ کہتے ہیں کہ جو شخص کسی پیر کا مرید نہ ہوگا اور مر جائے تو اس کی بخشش نہ ہوگی اور یہ بھی کہتے کہ شریعت کا راستہ اور حقیقت کا راستہ الگ الگ ہے اور جو فقیر جانے اس کو شریعت والے کیا جانیں۔ فقیر کے رمز کو بھلا مولوی کیا جانے سمجھے؟

جواب

یہ جہالت در جہالت ہے۔ ایسے لوگ خود بھی گمراہ ہیں، دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں ان کی صحبت سم قاتل ہے۔ مرید ہونے کی غرض ہی یہ ہوتی ہے کہ شریعت پر عمل کرنا آسان ہو جائے اور نفس وشیطان کے دھوکہ میں نہ آئے۔ جس حقیقت کا راستہ شریعت کے خلاف ہو وہ ہرگز اللہ و رسول کی مرضی کے موافق نہیں۔ وہ شیطان کا راستہ ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو