الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

طریق توبہ

سوال

جب زید اللہ تعالیٰ سے اپنے تمام گذشتہ گناہوں کی توبہ کرے اور معافی مانگے تو زید اپنے گناہوں سے توبہ کرنے اور معافی مانگنے کے لئے بہتر طریقہ کونسا اختیار کرے اور توبہ کے لئے کون سے الفاظ زبان سے بولے یعنی اپنی زبان سے یا اردو یا فارسی سے صرف ایسے الفاظ کہے کہ یا اللہ میں اپنے تمام کبیرہ صغیرہ گناہوں سے توبہ کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں اے اللہ اپنے فضل وکرم سے میرے تمام گناہوں کو معاف فرمادیجئے اور میری توبہ قبول کر لیجئے اور اسکے ساتھ میں زید اپنے دل میں بھی شرمندہ و نادم ہوتا رہے۔

جواب

اول وضو کرے اور اچھی طرح کرے بعدہ دو رکعت نفل پڑھے پھر اللہ سے استغفار کرے اگر کوئی خاص گناہ کیا ہو تو اس سے ورنہ سب گناہوں سے دل سے توبہ کرے یعنی دل سے جس قدر ندامت کر سکتا ہے کرے اور آئندہ کیلئے اس سے بچنے کا پختہ ارادہ کرے اگر کسی کا کوئی حق ہو تو اسکی توبہ کیلئے اس کی ادائیگی یا اس سے معافی مانگنا شرط ہے مذکورہ الفاظ بھی کافی ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو