طرق نقشبندیہ کی تحقیق
سوال
(۱) دونوں ہونٹ بند کر کے ناک کے ذریعہ سانس نکالتے ہوئے اللہ کا ذکر کرنا سانس اندر لیتے ہوئے اللہ، باہر نکالتے ہوئے ھو کہنا، ساتھ اس کے سر کو بھی کافی زور سے حرکت دینا، زور زور سے سانس نکالنا کیا طریقہ نقشبندیہ میں ضروری اور لازمی ہے اور اس طریقہ کا نام نقشبندیہ اصطلاح میں کیا ہے؟ اور ناک کے ذریعہ ذکر کرنا، منہ بند کر کے ناک کے ذریعہ ذکر کرنے کا ثبوت ہے یا نہیں؟ (۲) اور اسی کیفیت پر مسجد میں یا کسی دوسرے مکان میں بہیئت اجتماعی بجلی بند کر کے اور آنکھیں بھی بند کر کے ذکر کرنا از روئے شریعت بدعت ہے یا نہیں؟ (۳)
جواب
جس طرح علم حدیث مستقل فن ہے اس کی اصطلاحات ہیں اس کا طریق روایت ہے۔ حدیث کو قبول ورد کرنے کے لئے اصول ہیں، جرح و تعدیل کے ائمہ ہیں، اسی طرح تزکیہ باطن مستقل فن ہے۔ اس کے اصول ہیں، طریق کار ہے، اس کے ائمہ ہیں، سہروردیہ طالبین سے کچھ ریاضتیں کرائی جاتی ہیں کہ ان کو اپنے دھیان پر قابو ہو جائے اور یکسوئی میسر آ سکے۔ یہ در حقیقت معالجات ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔