الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز میں پیر صاحب کا تصور

سوال

حالت نماز میں پیر صاحب کا دھیان کرنا کیسا ہے؟ پیر صاحب نے کہا کہ جائز ہے اور حوالہ دیا کہ سورہ لہب میں ابولہب کا تذکرہ ہے، اسکی تو نماز میں یاد آتی ہے اور اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی ہے۔ اسی طرح اگر میرا بھی نماز میں دھیان آ جائے تو اس سے نماز میں نہ خلل ہو گا اور نہ نماز فاسد ہوگی۔

جواب

(۱) حالت نماز میں یہ تصور کیا جائے کہ اللہ پاک سامنے حاضر ہے۔ اس وقت قصداً پیر صاحب کا دھیان کرنا کہ انکے سامنے حاضری ہے ہر گز نہیں چاہیے۔ ویسے جو کچھ بھی نماز میں پڑھا جائیگا اسکے معنی کا دھیان آئیگا مگر یہ حاضری کا تصور نہیں۔ پیر صاحب کے تصور کو ابولہب کے تصور پر قیاس کرنا پیر صاحب کی بے ادبی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو