الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ذبح سے قبل بجلی کا شاٹ لگانا

سوال

- بمبئی میں بکرے اور بھیڑ کو ذبح کرنے سے پہلے بجلی کا شاٹ لگایا جاتا ہے، شاٹ لگتے ہی جانور بے ہوش ہو کر گر جاتا ہے، اس کے ہاتھ پیر بیٹھ جاتے ہیں، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ جانور زندہ ہے یا مر گیا، جانور کے گرتے ہی فوراً ذبح کر دیا جاتا ہے، بعض جانور ذبح ہونے سے پہلے تڑپتے ہیں اور بعض بالکل نہیں، ذبح کرنے کے فوراً بعد اس کو بغیر ٹھنڈا کئے کرین پر ٹانگ دیا جاتا ہے، اور کھال اتارنے کا کام شروع کر دیا جاتا ہے، ایسی صورت میں ذبیحہ حلال ہے یا حرام؟

جواب

اس تدبیر کے ذریعہ سے جانور کو موت سے پہلے ہی موت کے گھاٹ اتار دینا ہے، جس سے اس کا خون بھی بڑی مقدار میں خشک ہو جاتا ہے، گوشت بھی لذیذ نہیں رہتا، گوشت کی قوت بھی ختم ہو جاتی ہے، یہ طریقہ سنت متوارثہ اور طریقہ شرع کے خلاف ہے، مکروہ تحریمی ہے، جانور کو ایسی اذیت دینے کی اجازت نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو