الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گائے کو ذبح کرنے سے پہلے کھال چیرنا

سوال

اگر ذبح کرتے وقت گائے کے پہلے حلق میں سے چمڑے کو چیر دیا پھر اندر سے ذبح کیا تو یہ ذبیحہ کیسا ہے، چوں کہ ہمارے ملک ہندوستان میں گائے ممنوع ہے اس وجہ سے ایسا نہ کیا جائے، تو چمڑا دیکھ کر اور پکڑ کر مقدمہ چل سکتا ہے، اور اگر چیر دیا تو پھر زیادہ خطرہ نہیں ہے، نیز اس طریقہ سے گائے کو قربانی کے واسطے ذبح کرنا کیسا ہے، کیا وہ قربانی قبول ہوگی یا نہیں مفصل جواب سے نوازیں۔

جواب

ذبیحہ درست ہے مگر یہ فعل مکروہ ہے، اس طریقہ میں جانور کو قدر ضرورت سے زیادہ اپنی غرض سے تکلیف دی جاتی ہے، جس جانور کے ذبح پر پابندی اور قانونی خطرہ ہے اس خطرہ کو رکھنا دانشمندی نہیں، قربانی حلال ہو ہی جائے گی۔ شعائر وہ احکام ہیں جن کو علی الاعلان اظہار شوکت کے طور پر کیا جائے، نہ کہ مقدمہ کے ڈر سے چھپ کر غلط طریقہ پر۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو