الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ذبح کرنے سے جانور کو تکلیف ہوتی ہے

سوال

ہم ایک جانور کو ذبح کرتے ہیں پھر اس کو کھاتے ہیں کہ ہمارا مذہب یہ کہتا ہے کہ اس کو کھاؤ تمہارے لئے جائز ہے لیکن یہ ایک جانور کو تکلیف دینا کیوں ہے، ہمیں امید ہے کہ اطمینان بخش جواب سے نوازیں گے؟

جواب

جانور کو ہل میں جو جوتے ہیں ایک کی ناک میں سوراخ کرتے ہیں اس سے بھی اس کو تکلیف ہوتی ہے، ایسا کیوں کرتے ہیں، بچہ پیدا ہونے سے بھی عورت کو تکلیف ہوتی ہے، اس کے اسباب سے بھی پرہیز کرنا چاہئے، اور بھی ہزار قسم کی چیزیں زندگی میں پھیلی ہوئی ہیں، جن سے تکلیف ہوتی ہے، ان سب کو بھی ترک کر دینا چاہئے، ایک ذبح کر دینے ہی سے کیوں جذبۂ رحم جوش میں آتا ہے؟

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو