ذبح کے وقت جانور کس کروٹ پر ہو
سوال
ذبیحہ جانور کو کس رخ پر لٹانا چاہئے، یعنی سر جانب شمال ہو یا جانب جنوب، چونکہ دونوں صورتوں میں جانور کا منہ قبلہ کی جانب ہوتا ہے، اور اکثر جانور دونوں ہی رخوں پر ذبح کئے جاتے ہیں، ان میں سے کونسی صورت جائز و درست ہے۔
جواب
منہ قبلہ کی جانب ہونا چاہئے، اور کوئی تخصیص نہیں، جس طرح سہولت ہو ذبح کر دیا جائے، سر جنوب کی طرف ہونے سے زیادہ سہولت ہوتی ہے۔ جانور کو ذبح کرتے وقت بائیں پہلو پر لٹانا چاہئے کیونکہ اس صورت میں ذبح میں سہولت ہے اور جب بائیں پہلو پر لٹایا جائے گا تو سر جنوب کی طرف ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔