قربانی کے وقت بسم اللہ واللہ اکبر کہنا
سوال
ایک شخص کہتا ہے کہ قربانی کیلئے بسم اللہ واللہ اکبر کہنا چاہئے، اگر کسی نے بوقت قربانی واؤ نہیں کہا تو وہ قربانی نہیں ہوئی، بلکہ ذبح حرام ہو گیا، تو کیا یہ درست ہے؟
جواب
ذبح کرتے وقت بسم اللہ اللہ اکبر یا بسم اللہ واللہ اکبر کہے، دونوں طرح درست ہو جائے گا، اور قربانی بھی درست ہو جائے گی۔ کذا فی رد المحتار، ج۵۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔