الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مملوک حوض سے مچھلی پکڑنا

سوال

- بہت سے لوگ اس علاقہ میں اپنی زمین میں حوض کھدواتے ہیں، اور اس میں چھوٹی بڑی ہر قسم کی مچھلی پالتے ہیں، بوقت ضرورت نکال کر فروخت کرتے اور کھاتے ہیں، زید ایک رات چپ چاپ گیا اور بغیر اجازت مچھلی لے آیا، لوگوں نے اعتراض کیا، کہ مچھلی لانا جائز نہیں بغیر مالک کی اجازت کے وہ کہتا ہے کہ جو مچھلی پکڑے اس کی ملک ہے، میرا پکڑنا اور لانا جائز ہے، شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب

اپنی زمین میں حوض کھدوا کر اس میں مچھلی لا کر ڈالنے اور پالنے سے وہ مچھلی مالک کی ہو جاتی ہے، بغیر مالک کی اجازت کے اس کے پکڑنے کا کسی کو حق نہیں ہے البتہ خود پیدا شدہ مچھلی جیسے عام طور پر دریا اور تالاب میں ہوتی ہے، اس کے پکڑنے کا ہر ایک کو حق ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو