کتے کے منہ سے گوشت چھین کر خود کھانا
سوال
ایک شکاری آدمی نے اپنا شکاری کتا ہرن کے پیچھے چھوڑا اور شکاری کتے نے ہرن کو پکڑ لیا اس کے مالک نے پہنچ کر ہرن کو ذبح کر لیا اور پھر کتا داؤ لگا کر گوشت کا ٹکڑا اٹھا کر بھاگ گیا، کتے کا مالک بھی پیچھے بھاگا اور وہ ٹکڑا چھڑا لیا اور اس کو دھو کر کھا لیا کیا شرعاً ایسا گوشت جو کتے کے منہ سے چھڑایا ہو پاک ہے، اور حلال ہو سکتا ہے، اور کیا اس کا کھانا جائز ہے؟
جواب
جب وہ گوشت پاک کر لیا گیا تو شرعاً اس کا کھانا درست ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں، پاک کرنے سے گوشت پاک ہو جاتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔