دوسرے محلہ کے آدمی کے ذریعہ سنت اعتکاف کی ادائیگی
سوال
ایک محلہ کا کوئی آدمی اگر دوسرے محلہ کی مسجد میں عشرہ اخیرہ رمضان کا اعتکاف کرے تو کیا اس کے اعتکاف کرنے سے اس مسجد کے محلہ والوں سے اعتکاف مسنون ادا ہو جائے گا، یا اس مسجد کے محلہ والوں میں ہی کسی کا معتکف بننا ضروری ہے؟
جواب
جس محلہ کی مسجد میں اعتکاف کریگا اس مسجد سے متعلق سنت اعتکاف ادا ہو جائے گی۔ مگر اہل محلہ کو چاہئے کہ خود ہی اعتکاف کریں دوسرے محلہ سے بلا کر اعتکاف کرا کے خود محروم نہ رہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔