بستی کی مختلف مسجدوں میں سے کسی ایک جگہ اعتکاف
سوال
موضع کرست ایک بڑی بستی ہے، زیادہ مسلم آبادی ہے البتہ اس کے مذرعہ جات کافی ہیں، جو اکثر ہندو آبادی ہے، بعض مذرعوں میں مسلم آبادی ہے اور وہ بھی مخلوط ہے، نیز یہ مذرعہ کرست سے کوئی ۶/۷ فرلانگ کوئی چار فرلانگ کوئی دو فرلانگ پر آباد ہیں، اگر کرست میں کوئی معتکف ہو تو مسلم آبادی مذرعہ جات کی رمضان المبارک کے اعتکاف سے سبکدوش ہو سکتی ہے، یا نہیں؟ اور اگر کوئی مذرعہ میں معتکف ہو تو خاص کرست اور مذرعہ جات سبکدوش ہو سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
اگر یہ سب آبادیاں دیکھنے میں جدا گانہ معلوم ہوتی ہیں، تو ایک آبادی کا اعتکاف دوسری کے لئے کافی نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔