الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چند مخصوص تاریخوں کا روزہ

سوال

لوگوں میں مشہور ہے کہ سال بھر میں پانچ روزے ایسے ہیں جن کے رکھنے کا ثواب ایک ہزار برس کے روزوں کے برابر ہے (۱) ۲۷ رجب کو (۲) ۲۵ رذی قعدہ کو (۳) ۱۸ رذی الحج کو (۴) ۲۲ محرم کو (۵) ۱۲ ؍ ربیع الاول کو، براہ کرم اگر ان روزوں کا ثبوت ہو تب بھی نہ ہو جب بھی نظام میں شائع فرمادیں، کیونکہ اس مسئلہ میں ابوتراب کا کورٹی کی ایک ناب دیکھنے میں آئی ہے انہوں نے بغیر حوالہ کے لکھا ہے جس سے تشویش ہوتی ہے۔

جواب

۲۷ رجب، ۲۵ رذی قعده، ۱۸ رذی الحجہ ۲۲ محرم ۱۲؍ ربیع الاول ان پانچ دن کے روزوں کے متعلق کوئی صحیح حدیث کتب حدیث میں مذکور نہیں، نہ فقہاء نے ان ایام میں روزہ رکھنے کی فضیلت بیان کی ہے، عوام میں ۲۷ / رجب کے متعلق بہت بڑی فضیلت مشہور ہے، مگر وہ غلط ہے، اس فضیلت کا اعتقاد بھی غلط ہے، اس نیت سے روزہ رکھنا بھی غلط ہے، ما ثبت بالسنۃ وغیرہ میں اس کی تفصیل موجود ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو