الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

استمناء بالید کے بعد بیوی سے جماع کرلیا

سوال

زید نے رمضان کا روزہ رکھنے کی حالت میں قصداً ہاتھ سے ذکر کو حرکت دے کر انزال کردیا، پھر یہ سمجھ کر کہ روزہ ٹوٹ گیا قصداً بیوی سے جماع کیا، اور کھایا پیا تو کیا زید پر کفارہ لازم ہوگا یا نہیں؟ اور بیوی کے قرینہ سے یہ پتہ چلا کہ پہلے تو راضی نہیں تھی مگر اپنے اصرار پر قائم نہ رہی بلکہ زید کو قدرت دیدی خفیف طریقہ سے زید کا ڈر کرتے ہوئے، تو بیوی پر قضاء لازم آئے گی یا کفارہ؟

جواب

اگر روزہ رمضان کی حالت میں جماع کرتا تو اس پر کفارہ لازم ہوتا، مگر رمضان کا روزہ تو پہلے ہی ختم کر چکا جس کی وجہ سے قضا لازم ہوگئی۔ایسی حالت میں جماع کرنے سے اس پر کفارہ لازم نہیں، البتہ اس کی بیوی پر قضا بھی لازم ہے اور کفارہ بھی لازم ہے۔ رد المحتار ص: ۱۰۸، ج: ۲.

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو