الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

افطار غروب پر یا اذان پر

سوال

کیا روزہ افطار کرنے کے لئے غروب آفتاب شرط ہے یا اذان شرط ہے، جب کہ پچاس فٹ اونچا بانس پر لال بتی کا انتظام کیا گیا ہے جس کو دیکھ کر روزہ افطار کرتے ہیں۔

جواب

روزہ افطار کرنے کے لئے دن کا ختم ہونا اور رات کا شروع ہو جانا ضروری ہے، اور یہ چیز آفتاب غروب ہونے سے ہوتی ہے:” ثم اتموا الصيَّام الى الليل“(الآية) اور اذان غروب آفتاب سے پہلے درست نہیں بعض جگہ غروب سے کچھ وقفہ کے بعد ہوتی ہے بعض مقامات پر سرخ بتی بھی غروب پر روشن کی جاتی ہے لیکن اگر غروب متحقق ہو جائے اور سرخ بتی روشن نہ ہو تو اس کی وجہ سے افطار کو مؤخر کرنے کی ضرورت نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو