ریڈیو کی خبر پر روزہ توڑ دینا
سوال
ریڈیو کی خبر دیانات و معاملات میں شرعاً حجت ہے یا نہیں؟ دیانات میں خصوصاً رویت ہلال رمضان و عید الفطر میں؟ (۲) آگرہ میں ۱۷ اگست کو مطلع صاف نہ ہو نیکی وجہ سے رویت نہ ہوسکی، ۱۸ / اگست کو سب نے روزہ رکھا مگر دو پہر کو بعض افراد یہ کہہ کر کہ پاکستانی ریڈیو کی خبر سے ہمارا دل گواہی دے رہا کہ آج عید ہے) روزہ افطار کیا اور دوسروں سے یہ کہہ کر افطار کرایا کہ آج شیطانی روزہ ہے، ان لوگوں کا یہ فعل صحیح تھا یا غلط؟ اگر غلط تھا تو ان لوگوں پر قضا ہے یا قضا مع الکفارہ یا کچھ نہیں، اگر کچھ نہیں تو کیوں؟ (۳)
جواب
ریڈیو کی خبر حجت نہیں محض ریڈیو کی خبر پر روزہ افطار کر کے عید کرنا ہرگز جائز نہیں بلکہ ناجائز اور معصیت ہے، لیکن اگر بعد میں شہادت شرعیہ یا خبر مستفیض سے ثبوت ہو جائے، تو قضا یا کفارہ کا حکم بھی نہیں کیا جائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔