الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ریڈیو کی خبر ہلال رمضان وعید کے لئے

سوال

اسلامی سلطنت میں خواہ والی ملک کی جانب سے یا مسلمانانِ شہر کی جانب سے ایک محکمہ رویتِ ہلال کے متعلق ایسا قائم کیا جائے کہ جب چاند ۲۹ کا نظر آجاوے تو وہ بڑے بڑے شہروں میں تار یا ریڈیو کے ذریعہ خبر پہنچا دیں اور اس تار یا ریڈیو کی خبر معتبر سمجھ کر روزہ رکھیں یا روزہ افطار کریں یا عید کریں، لہذا علماء کرام سے عرض ہے کہ کیا اس محکمہ کی تار یا ریڈیو کی خبر از روئے شرع معتبر سمجھی جائے گی اور مسلمانوں کو اس پر عمل کرنا شرعاً درست ہوگا، جو حکم ہو تحریرفرمادیں۔ بینوا توجروا

جواب

یه حکم محض اعلان کا ہے جیسے بھنگی کے ذریعہ حکومت کوئی اعلان کر دیتی ہے، نفس ثبوت رویت یا شہادت کے حق میں سب طریقے شرعاً معتبر نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو