الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

رویت ہلال کا ثبوت پاکستانی ریڈیو سے

سوال

امسال ہندوستان میں ۲۹ / رمضان کو چاند نہیں دیکھا گیا، مگر ریڈیو پاکستان نے آٹھ بجے شب میں خبر دی کہ ۲۹ کا چاند ہو گیا ہے، اس خبر کو سن کر بعض عجلت پسند لوگوں نے روزہ توڑ دیا جس میں ایک مولوی صاحب بھی ہیں، انہوں نے روزہ توڑا، اور دوسروں سے بھی توڑ وادیا، دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ صرف ریڈیو پاکستان کی خبر یا شہادت پر روزہ افطار کرنے والوں نے کیسا فعل کیا، اور جن لوگوں نے روزہ نہیں توڑا ان لوگوں کا فعل کیسا ہے؟ مولوی صاحب کا کہنا یہ ہے کہ پاکستان مسلم حکومت ہے وہ غلط خبر نہیں دے گی۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں ریڈیو کی خبر کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں، پاکستانی ہو یا ہندوستانی، یا عربی جن مولوی صاحب نے پاکستان کی خبر پر روزہ توڑ دیا، اور لوگوں سے توڑ وادیا انہوں نے سخت غلطی کی اور قضاء لازم ہے، اور جن لوگوں نے پاکستان کی ریڈیو کی خبر پر روزہ نہیں تو ڑا شریعت کے حکم کے مطابق کیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو