انگلینڈ میں وقت عشاء
سوال
یہاں انگلینڈ میں آج کل چھ گھنٹے کی رات ہوتی ہے تو اکثر فتوے کے مطابق شفق احمر کے بعد عشاء کی نماز پڑھی جاتی ہے، کوئی ایک گھنٹہ کے بعد، ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد، کوئی سوا گھنٹہ کے بعد عشاء کی نماز پڑھتا ہے لیکن ابھی بعض لوگ غروب کے بعد ۳۶ / منٹ کے بعد یا ۴۳ منٹ کے بعد عشاء کی نماز پڑھتے ہیں تو کیا عشاء کی نماز ہو جاتی ہے۔
جواب
شفق احمر غروب ہونے پر بھی نماز عشاء کا وقت آ جائے گا۔ جتنے منٹ بعد بھی غروب ہو، شفق ابیض غروب ہونے پر بالاتفاق وقت عشاء شروع ہو جائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔