الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مغرب وعشاء کی نمازوں میں فاصلہ

سوال

مغرب کی نماز سے عشاء کی نماز تک کا کم از کم کیا فاصلہ ہونا چاہئے یہاں عام طور پر رواج بنایا گیا ہے کہ اس کے درمیان زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ کا فاصلہ رکھتے ہیں اگر کوئی عالم یا عابد اس طریق کار کا شکار بن جائے تو آپ اس کی نماز ہونے نہ ہونے کے بارے میں کیا فرما ئیں گے؟

جواب

ہمارے أطراف میں مغرب سے عشاء تک کا فاصلہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ ہوتا ہے، غروب شمس سے شفق ابیض کے غروب ہونے تک اتنا ہی وقت ہوتا ہے جس کا دل چاہے مشاہدہ کر لے یا یہاں کی جنتریوں میں دیکھ لے اس سے کم فاصلہ پر عشاء کا وقت شروع نہیں ہوتا لہذا یہ نماز قبل از وقت ہوئی جس کو دوبارہ پڑھنا لازم ہے، ایک قول پر صحیح بھی ہو جائیگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو