الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تریسٹھ سال عمر ہونے کی دعا کرنا

سوال

اگر کوئی شخص اتباع سنت میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر شریفہ کی دعا کرے کہ مجھے بھی ۶۳ رسال کی عمر ملے تو درست ہے یا نہیں؟

جواب

اگر کسی شخص میں اتباع سنت کا داعیہ قوی ہے کہ اخلاق، اعمال، اقوال، وضع قطع، معاشرت، رہائش، عبادات، نماز، روزہ، حج، زکوۃ، صدقہ، جہاد وغیرہ جملہ امور میں اتباع کامل کرتا ہے، اور کوئی چیز خلاف سنت اختیار نہیں کرتا، اور جذبہ اتباع کے ماتحت یہ دعا بھی کرتا ہے تو شرعاً مذموم نہیں بلکہ انشاء اللہ وہ اجر کا مستحق ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو