الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دعا کے فوائد اور اس کے قبول ہونے کا مطلب

سوال

ہمیں دعا کرنے کا حکم ہے، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ واقعی دعا سے کچھ ہوتا ہے، طویل مدت سے اپنی اہلیہ کی صحت کی بھیک مانگ رہا ہوں مگر ہنوز ناکامی ہے، ہر ڈھنگ سے جیسا مجھے علم تھا آخری رات میں اور دوسرے جو طریقے معلوم ہو سکے اس طرح دعا مانگی مگر کچھ نہیں بنا دین مہر کی ادائیگی کے لئے عرصہ سے دعاء مانگتا ہوں مگر ادائیگی کی کوئی صورت پیدا نہیں ہوئی، اے بسا آرزو کہ خاک شدہ معلوم ہوتا ہے کہ دعا سے کچھ نہیں ہوتا، جو ہونا ہوتا ہے ہو جاتا ہے، اور جو کچھ نہیں ہونا ہوتا ہے نہیں ہوتا محض طفل تسلی ہے ہمیں پردہ میں رکھا جاتا ہے؟

جواب

دعا کا حکم ہے اور قبول فرمانے کا وعدہ ہے کہ جن دعاؤں پر اس دنیا میں بظاہر کوئی اثر مرتب نہیں ہوا، وہ بھی بیکار نہیں ہے قیامت میں ایسی دعاؤں کو دکھلا کر فرمایا جائیگا، کہ ان کا معاوضہ یہ جنت کے درجات ونعمتیں ہیں جن کو دیکھ کر بندہ کہے گا کہ کیا اچھا ہوتا کہ دنیا میں میری کسی دعا کا کوئی صلہ وغیرہ مجھے نہ ملتا اس لئے کہ دنیا میں مانگنے کا جوصلہ بھی ملے کم ہے آخرت کے مقابلہ میں…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو