مسافر کے لئے جمعہ تراویح اور قصر
سوال
میں روڈ ویز کنڈکٹر ہوں کیرانہ گھر ہے روزانہ کیرانہ سے دہلی جاتا ہوں اور دہلی سے روڑکی جاتا ہوں۔ کیا میں اس صورت میں روزانہ نماز سفر پڑھوں گا یا نہیں؟ سفر کی نماز گھر سے چلتے ہی شروع ہو جاتی ہے۔ یا ۴۸ میل کا سفر کرنے کے بعد شروع ہوتی ہے۔ سفر میں کسی جگہ جماعت سے نماز پڑھی جاوے اور دو رکعت نماز پڑھیں یا چار رکعت پڑھنا چاہئے۔ برائے مہربانی تفصیل سے تحریر فرماویں اور سفر میں تراویح کی نماز پڑھی جاوے یا نہیں؟ جب کہ زیادہ تر تراویح جماعت کے ساتھ نہیں ہوتی ہے۔
جواب
جب آپ اپنے وطن کی آبادی سے باہر نکل جائیں گے تو مسافر ہو جائیں گے اس وقت سے نماز قصر پڑھیں گے کہ راستہ میں بھی اور دہلی اور روڑکی میں بھی تنہا پڑھیں یا جماعت سے قصر ہی پڑھیں گے۔ اگر امام مقیم ہو تو پوری پڑھیں گے تراویح بھی سفر میں پڑھیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔