رہی ہوئی تراویح وتر کے بعد
سوال
جس شخص کی تراویح کی نماز دو چار رکعت رہ گئی وہ امام کے ہمراہ باجماعت وتر پڑھ لے اور اس کے بعد باقی تراویح نماز پڑھ لے تو یہ درست ہے یا نہیں؟
جواب
اگر دو چار رکعت تراویح کی باقی رہ گئی اور وتر کی جماعت میں شرکت کر کے وتر کے بعد رہی ہوئی تراویح پڑھ لے تب بھی درست ہے، (کذا فی العالمگیری)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔