الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تراویح ایک سلام سے چار رکعت

سوال

امام نے دو رکعت کی نیت کی اور دوسری رکعت پر قعدہ نہیں کیا اور مقتدیوں نے یاد دلایا لیکن امام نے کچھ نہیں سنا بلکہ قصداً پوری کر دی، اب یہ معلوم کرنا ہے کہ نماز ہوئی یا نہیں؟ جب کہ امام نے قعدہ اخیرہ جو کہ فرض تھا اس کو ترک کر دیا، دوسری بات یہ معلوم کرنی ہے کہ ایسی صورت میں تراویح کی دورکعت شمار ہوں گی یا چار رکعت شمار ہوں گی؟

جواب

دو رکعت پر قعدہ نہ کرنے سے یہ دو رکعت فاسد ہو گئی مگر تحریمہ باقی ہے، اسپر دو رکعت کی بناء کی یہ صحیح ہوگی، لہذا ان چار رکعات میں سے اخیر کی دو رکعت صحیح ہو گئی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو