الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اس امام کے پیچھے تراویح جو بیٹھ کر پڑھائے

سوال

ایک حافظ صاحب به سبب کمزوری کے کھڑے ہو کر نماز تراویح میں قرآن شریف نہیں سنا سکتے ہیں اور ان کا دل چاہتا ہے کہ قرآن شریف سناؤں اور اکثر نمازی بھی ان کے پیچھے قرآن شریف سننا چاہتے ہیں ایسی حالت میں یہ صاحب بیٹھ کر تراویح یا فرض نماز پڑھا سکتے ہیں یا نہیں، جب کہ پیچھے مقتدی کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہیں۔ فقط

جواب

اگر وہ امام صاحب کھڑے ہو کر پڑھانے پر قادر نہیں ہیں تو ان کو بیٹھ کر بھی نماز پڑھانا شرعاً درست ہے، اور ایسی حالت میں بہتر یہ ہے کہ اگر ان سے بہتر امامت کے لائق یا کم از کم ان کے ہم رتبہ کوئی دوسرا شخص موجود ہو جو کہ نماز کھڑا ہو کر پڑھا دیا کرے اور فرض وہ پڑھا دے اور تراویح یہ حافظ جی پڑھا دیا کریں: وصح اقتداء متوضى بمتيمم، وغاسل : بماسح وقائم بقاعد اه (تنوير ص ۲۱۰ / ج ۱ رح)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو