الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شب برات کی بعض نمازیں

سوال

بعض کتابوں میں لکھا ہے، کہ شب برات میں عبادت کی نیت سے غسل کرے دو رکعت نفل تحیۃ الوضو پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی ایک بار سورہ اخلاص تین بار پڑھے اور مغرب کے وقت ہی سے عبادت میں مشغول ہو جائے تا کہ نامۂ اعمال کی ابتداء اچھے کاموں سے ہو بہت سے لوگ ایسا کرتے ہیں یہ کیسا ہے؟

جواب

غسل تحیۃ الوضو تو اچھی چیز ہے تمام شب شام ہی سے عبادت میں مشغول رہنا بھی خوش قسمتی ہے، مگر اس کا اہتمام والتزام ثابت نہیں ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی سورۂ اخلاص تین بار پڑھنا ثابت نہیں۔ غیر ثابت چیز کی پابندی کرنا اور اس کو لازم سمجھ لینا دین میں مداخلت ہے اس کی اجازت نہیں۔ ہر چیز کو اس کی اصل پر رکھنا چاہئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو