الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نوافل بلا عذر بیٹھ کر پڑھنا

سوال

نماز تراویح اور نماز وتر کے بعد اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ دو رکعت نفل بلا عذر بیٹھ کر پڑھتے ہیں کیا بلا عذر بیٹھ کر نفل پڑھ سکتے ہیں اور بعض ایسے بھی لوگ ہیں جو نماز تراویح اور نماز وتر کے بعد نفل پڑھنے سے منع کرتے ہیں جس وجہ سے اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ ماہ رمضان میں بعد وتر نمازیں پڑھتے ہیں اور بعض بغیر پڑھے چلے جاتے ہیں اس معاملے میں تفصیلی جواب سے سرفراز فرمائیں!

جواب

نوافل بلا عذر بھی بیٹھ کر پڑھنا درست ہے لیکن کھڑے ہو کر پڑھنے میں ثواب زیادہ ہے۔ وتر کے بعد دو نفل پڑھنا حدیث وفقہ سے ثابت ہے جو پڑھے گا ثواب پائیگا نہیں پڑھے گا تو گناہ نہیں اس پر اعتراض نہ کیا جائے۔ ترغیب دینا درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو