الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اشراق پڑھنے سے حج وعمرہ کا ثواب کب ملتا ہے؟

سوال

نماز اشراق کا وقت طلوع آفتاب کے بعد سے کم از کم کتنی دیر بعد میں شروع ہو جاتا ہے، نیز حدیث شریف میں یہ ارشاد فرمایا گیا ہے کہ جو شخص نماز فجر کے بعد اسی جگہ پر بیٹھا رہے اور طلوع آفتاب کے بعد اشراق پڑھے تو اس کو ایک حج وعمرہ کا ثواب ملتا ہے تو جو شخص نہ بیٹھے اور ٹہل کر وظیفہ پڑھتا رہے یا سیر و تفریح کو چلا جائے پھر آ کر اشراق پڑھ لے تو بھی حدیث کے مطابق اسے ثواب ملے گا؟

جواب

بعد فجر ٹہلنے اور ذکر کرتے رہنے کے بعد اشراق پڑھنے سے بھی بہت ثواب ملتا ہے مگر با جماعت نماز پڑھ کر اسی جگہ اسی ہیئت پر بیٹھ کر ذکر میں مشغول رہ کر آفتاب کچھ بلند ہوکر اشراق پڑھنے کی جو فضیلت ہے وہ اپنی قیود سے حاصل ہوگی۔ طلوع شمس سے تقریباً پندرہ منٹ گزرنے پر شعاع شمس صاف ہو جاتی ہے کہ اس پر نظر نہ ٹھہر سکے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو