الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ظہر کی چار سنتوں کی قضا

سوال

قبل از فرض ظہر چار رکعت سنت مؤکدہ ہے ایک شخص مقیم مسجد میں داخل ہوا اور نماز ظہر کی جماعت کھڑی ہو چکی تھی وہ شخص جماعت میں شریک ہو گیا، اب بعد فرض ادا کرنے کے وہ چار رکعت سنت مؤکدہ اس شخص کو بعد فرض پڑھنا چاہئے یا نہیں جب کہ وقت بھی باقی ہو، یا اس کے ذمہ سے ساقط ہو گئی؟

جواب

علماءاحناف نے فرمایا اور ان کا فتوی ہیکہ وہ چار رکعت سنت مؤکدہ ضرور پڑھنا چاہئے اگر ظہر کا وقت باقی ہو اور بوجہ شامل ہو جانیکے اگر چہ ان چار رکعت سنت مؤکدہ میں تاخیر ہو گئی لیکن وہ ہرگز ساقط نہیں ہوں گی اس کا ادا کرنا لازمی ہے، چنانچہ شرح وقایہ میں اسکی تفصیل موجود ہے۔ فارجع اليه اوالى غيره وجدت كما قال علمائنا.

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو