جسکے پیچھے کوئی نماز شروع کر دے اس کا اپنی جگہ سے ہٹنا
سوال
اگر کوئی شخص عین کسی کے پیچھے نماز کی نیت باندھ کر کھڑا ہو جائے تو اگلا شخص وہاں سے ہٹ سکتا ہے یا نہیں، یہ بھی مرور میں شامل ہوگا یا نہیں، حوالہ بھی دیں؟
جواب
جس کے پیچھے کسی نے آکر اپنی نماز شروع کر دی وہ اگر اپنی ضرورت کے لئے وہاں سے ہٹ جائے تو یہ فعل ممنوع نہیں، امداد الفتاوی میں موجود ہے اور حضرت عائشہ کی روایت سے استشہاد ہے کہ میرے پیچھے حضور ﷺ نماز اداء فرماتے اور میں کھسک جایا کرتی تھی، یہ روایت صحاح کی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔