مسجد کے قریبی حصہ سے گذرنا
سوال
ایک مسجد جس میں پنج وقتہ نماز با جماعت اور عیدین اور جمعہ کی نماز بھی ہوتی ہے، اس مسجد کے مشرقی حصہ میں ایک کمرہ ہے اور کمرہ کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہے جہاں سے نمازی وضو اور طہارت کے لئے مسجد کے جنوبی حصہ میں جاتے ہیں، اور مسجد میں داخل ہونے کا دروازہ اور کمرہ میں داخل ہونے کا دروازہ بھی اسی حصہ میں ہے، جماعت کے وقت مسجد کا اندرونی حصہ بھر جانے کے بعد مقتدی اس کمرہ میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، اور درمیانی حصہ جو چھ فٹ چوڑا اور شمال سے جنوب میں ۲۳ رفٹ لمبا ہے، خالی رہتا ہے، جہاں سے بعد میں آنے والے نمازی…
جواب
مسجد کا صحن نمازیوں سے بھر جانے کے بعد کمرہ میں بقیہ نمازی کھڑے ہو جائیں، اور مذکور راستہ آنے والوں کے لئے چھوڑ دیں، تو بھی اقتداء درست ہے، یہ فصل قلیل ہے، جو کہ اقتداء سے مانع نہیں اور نماز ہی کی ضرورت کے لئے چھوڑا گیا ہے، شرکت جماعت کے لئے اس راستہ سے بھی گزرنے کی گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔