ٹیپ ریکارڈ سے نماز
سوال
جرمنی میں تمام مسلمہ ممالک کے سفارتخانوں کے مسلمان عملے میں کوئی بھی عید کی نماز پڑھانے کے قابل نہ نکلا، آخر میں مصر کے سفارتخانے نے عید کی نماز کے لئے سب کو بلایا اور نماز اس طرح پڑھائی گئی کہ وہ ٹیپ کی ہوئی، اور امام کی جگہ پر ٹیپ ریکارڈ رکھا ہوا تھا، کیا اس طرح نماز درست ہوگی یا نہیں؟
جواب
اگر ٹیپ ریکارڈ مصلے پر رکھ دیا جائے اور اس کو امام کا قائم مقام قرار دیکر اس اقتداء میں نماز ادا کی جائے، تو نماز صحیح نہیں ہوئی، مسلمانوں کے لئے نہایت افسوس ناک بات ہے کہ سارے عملہ میں کوئی بھی نماز پڑھانے کا اہل نہ ہو، اناللہ واناالیه راجعون۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔