الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز میں لنگی یا پائجامہ درست کرنا!

سوال

یہاں اکثر مولوی حضرات نماز پڑھاتے وقت دونوں ہاتھ سے سجدہ میں جاتے وقت اپنی لنگی یا پائجامہ کو اوپر اٹھاتے ہوئے سجدہ میں جاتے ہیں اور قعدہ کی حالت میں دونوں ہاتھ سے اپنا کرتہ یا قمیض ٹھیک کرتے ہیں جو نماز کی حالت میں ذرا سا ادہر ادہر سکڑا رہتا ہے یہ فعل کرتے ہیں یہ فعل ہر رکعت میں صادر ہوتا ہے اس حالت میں نماز ہوئی یا نہیں اور نماز میں ہمیشہ ادہر ادہر جھانکتے رہتے ہیں کبھی داہنے جانب کبھی بائیں جانب کبھی ادہر کبھی ادہر کبھی اوپر کی جانب ایسے شخص کی نماز ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب

نماز اس طرح بھی ادا ہو جائے گی مگر یہ چیزیں وقار نماز کے خلاف ہیں اصل یہ ہے کہ جس کے قلب میں خشوع ہوتا ہے اس کے جسم پر بھی اس کا اثر ظاہر ہوتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو