مسجد کی چھت پر نماز
سوال
بعض مسجدوں میں ظہر وعصر کی نماز مسجد کے نیچے کے درجے میں ہوتی ہے اور بوجہ گرمی کی شدت کے مغرب، عشاء، فجر کی نماز موسم گرما میں صرف مسجد کی چھت پر ادا ہوتی ہے جب کہ مسجد کی چھت پر محض چہار دیواری کھینچی ہے نہ کوئی محراب ہے نہ کوئی سائبان، ایسی حالت میں کھلی ہوئی چھت پر نماز پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟
جواب
اصل مسجد نیچے کا حصہ ہے اور چھت تابع، مسجد کی چھت پر بلا ضرورت پڑھنا مکروہ ہے۔ اصل مسجد چھوڑ کر چھت پر نماز پڑھنا خلاف سنت ہے۔ البتہ اگر جگہ کی قلت ہو تو چھت پر کھڑے ہونے میں مضائقہ نہیں اور جب گرمی نا قابلِ برداشت ہو تب بھی چھت پر کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔ محراب کا نہ ہونا مضر نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔