الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

آئینہ دار مسجد میں نماز

سوال

ایک مسجد سہارنپور میں متصل چوکی پولیس واقع ہے مسجد کے اندر حصہ گنبد کے نیچے غربی جنوبی اور شمالی دیواروں پر ایسے شیشے کے بیل بوٹے تیار کرائے گئے ہیں جس میں چہرہ اور عکس نظر آتا ہے جو کہ مثل شیش محل کے ہو گیا ہے اس صورت میں مسجد کے اندر نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

ایسی مسجد میں نماز جائز ہے، نمازی کو چاہئے کہ نظر نیچی رکھے تا کہ خشوع حاصل ہو اور دھیان نہ بٹنے پائے ورنہ اگر اس طرف توجہ کی اور خشوع نہ رہا تو نماز مکروہ ہو گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو