سلام اور تکبیرات کا امام سے پہلے ختم کرنا
سوال
نماز پنجگانہ وغیرہ کی جماعت میں امام کی تکبیر اولی اور تکبیرات دیگر اور سلام ختم کرنے سے پہلے اگر مقتدیوں کی تکبیرات اور سلام ختم ہو گئے تو مقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی۔ یہ مشہور ہے۔ آیا یہ مسئلہ صحیح ہے۔ یا غلط؟
جواب
امام کی تکبیرات اولی (تحریمہ) سے پہلے اگر مقتدی نے اپنی تکبیر تحریمہ ختم کر دی تو نماز کا شروع کرنا صحیح نہیں ہوا۔ امام کے لفظ السلام سے پہلے ہی اگر مقتدی نے اپنا سلام پورا کر دیا تو نماز درست نہیں ہوئی۔ بقیہ تکبیرات اگر امام سے پہلے کہی ہیں تو نماز فاسد نہیں ہوئی۔ البتہ مکروہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔