الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز میں ٹوپی گر جائے تو اس کو اوڑھنایا اوڑھانا

سوال

نماز پڑھتے ہوئے اگر نمازی کی ٹوپی سر سے اُتر جائے تو کیا دوسرا آدمی نماز پڑھنے والے کے سر پر ٹوپی اٹھا کر رکھ سکتا ہے یا نہیں؟ یا خود نماز پڑھنے والا ہی رکھ سکتا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

دوسرا آدمی بھی اس کے سر پر ٹوپی رکھ سکتا ہے معمولی ہاتھ کی حرکت سے خود بھی رکھ سکتا ہے۔ اگر ٹوپی سر پر نہ رکھی اور بغیر ٹوپی کے نماز پڑھ لی تب بھی نماز ہو جائے گی۔ ولو سقطت قلنسوته فاعَادتها افضل الا اذا احتاجت لتكوير او عمل كثير. درمختار على رد المحتار ص ۳۴۱ ج ۱ نعمانیه

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو