الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بھول کر بلا وضو نماز پڑھادی

سوال

ایک روز میں گھر سے عصر کی نماز پڑھ کر تھوڑی دور بازار گیا اور مغرب تک وہیں رہ گیا جب مغرب کی اذان ہوئی میں مسجد میں گیا وہاں نماز پڑھانے والا کوئی نہ تھا میں نے کچھ روز تک وہاں نماز پڑھائی تھی اس لئے لوگوں نے مجھ کو نماز پڑھانے کی اجازت دی۔اس دن مجھ کو وضو کا خیال نہیں تھا جب تکبیر ہوچکی اور میں نے نیت باندھ لی تو خیال پڑا مگر میں نے نماز پڑھادی۔ اور سلام پھیرنے کے بعد بہت دیر بیٹھا رہا اور سوچتا رہا کہ اس حالت میں اب کیا کروں میرے پیچھے چار آدمی نماز پڑھ رہے تھے اور وہ کئی جگہ کے تھے۔

جواب

اگر بھول سے بے وضو نماز شروع کر دی تھی پھر یاد آ گیا تو اس وقت نمازیوں کو خبر کرنا لازم تھا کہ مجھے وضو نہیں وضو کر لوں تب پڑھاؤں گا یاد آنے پر بلا وضو نماز پڑھانا سخت گناہ ہے۔ خدا کے سامنے توبہ واستغفار لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو