جماعت شروع ہونے پر مسجد میں سونے والا کیا کرے؟
سوال
کوئی شخص مسجد میں سو گیا ہے اور معلوم کسی کو نہیں اور باہر جماعت ہورہی ہے اور جگہ خالی نہیں کہ کسی طرف کو نکل جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب
اگر نمازیوں کے درمیان کو نکلتا ہے اس طرح پر کہ کسی کی نماز قبلہ کی طرف سے سینہ پھر جانے کی وجہ سے فاسد نہ کرے تو نکل آئے، ورنہ وہیں بیٹھا رہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔