ایک سے زائد ضرب میں سانپ کو مارنا!
سوال
نماز میں سانپ مارنا جب کہ اس سے تکلیف کا قوی اندیشہ ہو اگرچہ خارج مسجد سے آلہ ضرب لاکر ہو یا مسجد میں رہتے ہوئے انحراف قبلہ بھی ہو جائے یا تین ضربات سے مارا جائے یا دو تین قدم چلنا پڑے کیسا ہے اس سے نماز فاسد ہو جائے گی یا نہیں؟ نورالایضاح، فصل فيما يكره للمصلى كے ذیل میں مرقوم ہے وقتل حية وعقرب خاف اذا هما بضربات وانحراف القبلة.
جواب
یہ عمل ممنوع ومکروہ نہیں لیکن عمل کثیر سے نماز فاسد ہو جائے گی، یہی قول صحیح ہے قال السرخسي انها لاتفسد بقتلها ولو بعمل كثير ولوبانحراف عن القبلة وصح الحلبي الفساد وهو ماعليه عامة شروح الجامع الصغير ورواية مبسوط شيخ الاسلام قال الكمال الحق الفساد فيما يظهر لكن لا اثم بمباشرته في الصلوة (بحر) ملخصاً الخ الطحطاوى على مراقی الفلاح (نور الایضاح ص۲۲۲)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔