سجدۂ سہو کے بعد والے قعدہ میں شرکت کرنے والے کی اقتداء درست ہے؟
سوال
امام پر سجدہ سہو واجب ہوا۔ سجدہ سہو کے بعد اور سلام سے پہلے اگر کوئی مسبوق نیت باندھ کر امام کے ساتھ شریک ہو گیا، تو کیا اس کی اقتداء درست ہے؟ ہمارے یہاں بعض مفتی نے فتوی دیا کہ اقتداء درست ہے اور بعض نے کہا کہ اقتداء درست نہیں۔ صحیح کیا ہے؟
جواب
اس حالت میں بھی اقتداء درست ہے۔ والمسبوق يسجد مع امامه مطلقاً سواء كان السهو قبل الاقتداء او بعده اھ در مختار وشمل ايضاً ما اذا سجد الامام واحدة ثم اقتدى به قال في البحر فانه يتابعه في الاخرى ولا يقضى الاولى كما لا يقضيهما لو اقتدى بعد ما سجدهما اھ شامی ص ۶۹۶ ج ۱۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔