امام کے علاوہ دوسرے شخص کو نماز پڑھانے کا حق
سوال
امام جو مسجد میں مقرر ہوتے ہیں کیا ان کو شرعاً پورا حق ہوتا ہے کہ وہ کسی کو بھی مصلی پر کھڑے ہونے کی اجازت دیں یا نہ دیں؟
جواب
جو امام مقرر ہو اس کی موجودگی میں کسی دوسرے شخص کو مصلیٰ پر پہنچ کر نماز پڑھانے کی اجازت نہیں پس اگر کوئی آدمی کسی ایسی مسجد میں جاپہنچے جہاں روزانہ کا امام ہو اس کو چاہئے کہ روزانہ کے امام کے پیچھے ہی نماز پڑھے ہاں اگر خود ہی اس سے امامت کی درخواست کرے تو پڑھا دے۔ ولا يومنّ الرجل الرجل في سلطانه ولا يقعد في بيته على تكرمته الا باذنه رواه مسلم اھ (مشکوة شریف ص (۱۰۰)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔