الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

محرم میں چندہ نہ دینے کی وجہ سے امام صاحب کی مخالفت

سوال

زید جو حافظ قرآن ہے، محرم کی رسم تعزیہ داری کے سلسلہ میں گاؤں والوں نے چندہ مانگا تو زید نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ اس میں بہت سی ناجائز باتیں مثلاً باجہ وغیرہ ہوتے ہیں اس لئے میں شرکت نہ کروں گا۔ تو ان لوگوں نے کہا ہم نیاز فاتحہ دلائیں گے آپ چندہ دیجئے۔ حافظ جی نے کہا کھیل کود تعزیہ بند کر دیجئے میں شریک ہو جاؤں گا مگر ان لوگوں نے کہا کہ ہم رسموں کو بند نہ کریں گے۔ آپ کو خواہ مخواہ چندہ دینا پڑیگا۔ مگر حافظ صاحب انکار کرتے رہے۔

جواب

گاؤں والوں نے یہ سب کچھ خلاف شرع اور گناہ کا کام کیا ہے ان کو توبہ لازم ہے۔ اگر اپنی عاقبت درست کرنا چاہتے ہیں تو اپنی غلطی کا اقرار کر کے امام صاحب سے معافی مانگیں اور غلط رسموں کو بالکل بند کر کے حضور اکرم ﷺ کی سنت پر پابندی سے عمل کیا کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو