الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام کو حقیر وذلیل سمجھنا

سوال

امام کو ذلیل نظر سے دیکھنے اور ذلیل سمجھنے اور اس کی کمائی کو حرام قرار دینے والے لوگوں کی نماز عند اللہ مقبول ہو گی یا نہیں؟

جواب

کسی چھوٹے سے چھوٹے مسلمان کو بھی حقارت کی نظر سے دیکھنا شرعاً درست نہیں۔ یہ تکبر ہے جو کہ حرام ہے حدیث پاک میں ہے کہ دوزخ میں جب تک جلا کر تکبر کو نہ نکال دیا جائے گا متکبر آدمی جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا اور پھر امام کو حقیر سمجھنا اور ذلت کی نظر سے دیکھنا کیسے جائز ہوگا جب کہ وہ واجب الاحترام ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو