امام کو برا کہہ کر نکال دینا
سوال
یہاں پر ایک چھوٹی سی بستی کل ۲۴ گھر ہیں جس میں سے سات گھر بہت خلاف ہیں یہاں پر ایک چھوٹی بستی کے حساب سے ایک پرانے وقتوں کی مسجد ہے جس کے پندرہ گھر تو خوب دل وجان سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اور جو بھی پیش امام لا کر رکھتے ہیں دوسرے لوگ اس کو برا بھلا کہہ کر نکال دیتے ہیں۔ یہ سات گھر نہ تو امام رہنے دیتے ہیں نہ اس کی تنخواہ دیتے ہیں۔
جواب
جو لوگ امام کو برا کہتے ہیں تا کہ وہ تنگ آکر چلا جائے اور مسجد ویران ہو جائے وہ بڑے ظالم گنہگار ہیں ان کو توبہ کرنا امام سے معافی مانگنا ضروری ہے اور دیوی ماتا کے پوجنے سے تو ایمان ہی جاتا رہتا ہے ان کو کلمہ پڑھ کر نئے سرے سے مسلمان کیا جائے اور ان کا نکاح بھی دوبارہ پڑھائے جائیں۔ ورنہ یہاں بھی وبال ہے اور ان کے لئے آخرت میں بھی جہنم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔