ضد کی وجہ سے امام کو تبدیل کرنا
سوال
کیا سابق امام اور سابق امام کے والد جس کو عرصہ ۶۵ سال اور امام سابق کے پسر جس کو عرصہ ۲۲ سال سے زائد امامت کراتے ہوئے گذرا ہو اور ان کا کوئی حق امامت اس مسجد میں نہیں رہا کیوں کہ اس وقت مسجد کے تعمیر کنندہ کا خیال ہے کہ میں نے مسجد کی تعمیر صرف اس خیال پر کی ہے کہ ان میں سے کوئی شخص امامت نہ کرائے آیا ایسی مسجد جائز ہے یا نا جائز؟
جواب
بلا وجہ شرعی امام سابق کو علیحدہ نہیں کرنا چاہئیے اور نیت مذکورہ سے مسجد بنانا ثواب کا کام نہیں بلکہ ضد ہے جو کہ گناہ ہے تاہم اگر وہ با قاعدہ وقف اور مسجد ہے تو اس میں نماز درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔