الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام کو ذلیل سمجھنا

سوال

امام مسجد فصلانہ پر نماز پڑھاتے ہیں، مگر بعض لوگ امام کو ذلیل غلام سمجھتے ہیں اور فقیر کہتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے کیا حکم ہے؟

جواب

امام کی تنخواہ یا فصلانہ دینے کی وجہ سے یہ سمجھنا کہ وہ ہمارا غلام ہو گیا ہے ہم نے اس کو خرید لیا ہے غلط ہے یہ خیال تکبر سے پیدا ہوتا ہے حدیث پاک میں آیا ہے کہ جس کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہوگا، جب تک اس کو دوزخ میں جلا کر نکال نہیں دیا جائے گا وہ جنت میں نہیں جاسکتا ہے امام صاحب کا احترام واکرام لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو