میلاد اور دسویں میں شریک نہ ہونے والے کی امامت
سوال
جو شخص صرف اس وجہ سے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا کہ امام صاحب دسویں اور میلاد شریف میں شرکت نہیں کرتے۔ ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے؟ کیا ایسے امام کے پیچھے ہماری نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
مروجہ دسویں وغیرہ ثابت نہیں بدعت ہیں۔ ان چیزوں میں اگر امام شرکت نہ کرے تو امامت میں خلل نہیں آتا۔ جو شخص ان باتوں میں شریک نہ ہونے والے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا وہ غلطی پر ہے، تارک سنت ہے، جماعت کے ثواب سے محروم ہے، اس کو باز آنا چاہیے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔